پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا دیا

ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے 128 رنز بنائے ،جواب میں سری لنکا ڈیف ٹیم 110 رنز بنا سکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی پاکستان کے معیاری وقت صبح 9 بجے میچ ایل سی سی اے گراونڈ میں شروع ہوگا

منگل 21 اپریل 2015 17:40

پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان عمران شیخ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

اندرا جیت یادیو 68 رنز کے نمایاں سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے ویپل پاٹیل اور اندرا جیت یادیو نے اننگز کا آغاز کیا۔ 11 کے سکور پر پہلی وکٹ پاٹیل کی گری انہوں نے 4 رنز بنائے۔ 51 کے ٹوٹل پر بھارت کو دوسرا نقصان پارتھ گجر کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے 20 رنز بنائے۔ یادیو نے جارحانہ اندار اپنانے کی کوشش کی جس سے بھارت کا سکور 81 پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان عمران شیخ ایک اور محمد شعیب 8 رنز بنا کر اوپر تلے واپس پویلین لوٹ گئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں یادیو اور کلدیپ سنگھ نے 39 رنز جوڑ کر بھارت کا سکور 121 تک پہنچا دیا۔ 20 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر بھات نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا لیے۔ اندرا جیت یادیو 8 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 68 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے سانکا منجولا نے 2 جبکہ لکسان فرنیڈو، سوموڈو لنکا اور نالن سمیرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

سری لنکن بلے بازوں کی سست روی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 110 رنز بنا سکی۔ سومودو لنکا نے 9، ہیماجتھ واجیرا نے 19، تھارنکا سمپاتھ نے 13، راجیتھا آسانکا نے 12، لکسان فرنیڈو نے 12 نمایاں رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ویپل پاٹیل نے 3 ، گروباکس سنگھ نے 2 جبکہ گلدیپ اور لوکیش راول نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں آج ( بدھ ) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی پاکستان کے معیاری وقت صبح 9 بجے میچ ایل سی سی اے گراونڈ میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 17:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :