نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے‘ انگلینڈ تیسرے ، پاکستان چوتھے نمبر پر، بیٹنگ میں سنگا کارا باؤلنگ میں ڈیل سٹائن اور آل راؤنڈر میں شکیب الحسن کی حکمرانی برقرار مصباح الق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل

اتوار 26 اپریل 2015 22:12

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے‘ انگلینڈ تیسرے ، پاکستان چوتھے نمبر پر، بیٹنگ میں سنگا کارا باؤلنگ میں ڈیل سٹائن اور آل راؤنڈر میں شکیب الحسن کی حکمرانی برقرار مصباح الق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جنوبی افریقہ پہلے آسٹریلیا دوسرے‘ انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں سنگا کارا باؤلنگ میں ڈیل سٹائن اور آل راؤنڈر میں شکیب الحسن کی حکمرانی برقرار ہے۔ مصباح الق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا‘ انگلینڈ اور پاکستان بالترتیب دوسرے ‘ تسیرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔

بیٹنگ مین سری لنکا کے کمار سنگا کار پہلے نمبر پر ہیں اے بی ڈی ویلیئر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے جوروٹ پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آئے ہیں پاکستانی کرکٹ تیم کے سابق کپتان مصباح الحق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

باؤلنگ میں ڈیل سٹائن کی پہلی پوزیشن ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شال نہیں ہے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الرحمن بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ تاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے ادھر بیٹنگ میں پاکستان کے اسد شفیق ‘ اظہر علی اور محمد حفیظ ایک درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں اور 22 ویں اور 42 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 22:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :