زمبابوے کے دورے سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے،امید ہے مزید غیر ملکی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آئیں گی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

پیر 1 جون 2015 22:36

زمبابوے کے دورے سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے،امید ہے مزید غیر ملکی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آئیں گی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس اور انتظامیہ کو بہترین سکیورٹی انتظامات پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر شاندار انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور پولیس نے شبانہ روز محنت کرکے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کو کامیاب بنایا جس کے باعث زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوا اور شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کا دورہ ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ ممد و معاون ثابت ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں مزید غیر ملکی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 22:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :