فضائوں میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے پی ایس ایل کو نشانے پر رکھ لیا
مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
ذیشان مہتاب
جمعرات 8 مئی 2025
10:33

بھارت کی انتہاپسند حکمراں جماعت پی جے پی نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانے کیلئے انڈین میڈیا کا سہارا لے لیا ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سپوتاژ کیا جاسکے۔
(جاری ہے)
انڈین میڈیا نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر سوال اٹھانا شروع کردیا ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ میں شریک غیر ملکی کرکٹرز خصوصاً نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے 7 کھلاڑی سیم بلنگز، جیمز ونس، ٹام کرن، ڈیوڈ ویلی، کرس جارڈن، ٹام کوہلر کیڈمور اور لیوک ووڈ پی ایس ایل میں شامل ہیں تاہم ڈیوڈ ویلی، کرس جارڈن نے فرنچائز ملتان سلطانز سے بات کی ہے کہ وہ گھر روانہ ہونا چاہتے ہیں۔
ادھر حقیقت یہ ہے کہ پی ایس ایل 10 میں شریک ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائر کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جب کہ فرنچائز کو اپنا آخری میچ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 08/05/2025 - 10:33:51

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
فضائوں میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے پی ایس ایل کو نشانے پر رکھ لیا
-
روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل کرنے پر غور
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار
-
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 108 واں ایڈیشن (کل )سے البانیہ میں شروع ہوگا
-
یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 ،پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں