بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل کرنے پر غور

گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 مئی 2025 10:20

بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل کرنے پر غور
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2025ء ) بھارتی فوج کی رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کے بعد بھارت پر خوف طاری ہے جس کے بعد آئی پی ایل کے میچز دوبارہ شیڈول یا منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹ کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان آئی پی ایل 2025ء کا میچ دوبارہ شیڈول یا منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

 
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کا میچ دھرم شالہ سے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے، بی سی سی آئی کو انتظامیہ سے اجازت نامہ ملنے کا انتظار ہے۔ 
ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ دھرم شالہ پنجاب کنگز کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں ٹیم نے آئی پی ایل 2025 میں 3 میچز کھیلنے تھے، جبکہ پنجاب کنگز پہلے ہی دھرم شالہ میں ایک میچ کھیل چکا ہے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ 
پاک فضائیہ نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل، ایک سخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ 
پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
وقت اشاعت : 08/05/2025 - 10:20:56