پی ایس ایل، بابر اعظم گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
پشاور زلمی کے کپتان کا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان، ذرائع کا دعویٰ
ذیشان مہتاب
جمعرات 8 مئی 2025
10:50

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم انجری کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم گزشتہ روز پریکٹس کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا اور اسکین کروایا گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کی انگلی فریکچر ہونے کی اطلاع ہے جس کے باعث ان کی کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم کا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
بابر اعظم کی انجری پر اپڈیٹ پشاور زلمی جلد جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ آج پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 08/05/2025 - 10:50:20

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پی ایس ایل، بابر اعظم گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
-
حسن نواز اور رائلی روسو نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ 10 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں واحد میچ میں کل (جمعہ کو )پنجہ آزمائی کریں گی
-
فضائوں میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے پی ایس ایل کو نشانے پر رکھ لیا
-
روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل میچ کے وینیو تبدیل کرنے پر غور