پاک بھارت کشیدگی‘ پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ملتوی کردیے

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ملتوی

ہفتہ 10 مئی 2025 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ملتوی کردیے۔پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے، وزیرِ اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاعِ وطن کی کوششوں پر مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔
وقت اشاعت : 10/05/2025 - 21:04:00