رانا صاحب چھا گئے!

آخری اوورز میں فہیم اشرف کی دھواں دار بلے بازی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مئی 2025 21:17

رانا صاحب چھا گئے!
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) رانا صاحب چھا گئے! آخری اوورز میں فہیم اشرف کی دھواں دار بلے بازی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب، دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 210 رنز کا ہدف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے کوالی فائر کے سلسلے میں لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے کوالی فائر کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا۔ کوئٹہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے مزید ایک موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 21/05/2025 - 21:17:03