ورلڈ باکسنگ چیلنج، پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست

منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی، منگولین باکسر نے فتح 5-0 سے اپنے نام کی

ہفتہ 14 جون 2025 11:49

ورلڈ باکسنگ چیلنج، پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہو گئی ہے۔سیمی فائنل میں لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی، منگولین باکسر نے فتح 5-0 سے اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی ہیں۔برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں، وہ کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 11:49:45