دوران سماعت حارث رئوف نے سوال کرکے میچ ریفری کو ہی خاموش کرا دیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:17

دوران سماعت حارث رئوف نے سوال کرکے میچ ریفری کو ہی خاموش کرا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھارتی شکایت کی سماعت کے دوران حارث رئوف نے سوال کر کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو ہی خاموش کرا دیا۔بھارت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی شکایت پر سماعت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔دوران سماعت میچ ریفری کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے گئے جس پر صاحبزادہ فرحان اور حارث رئوف نے ٹھوس موقف اپناتے ہوئے بھارت کے الزامات کو یکسر مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا انہوں نے پختون روایات کے مطابق سیلیبریشن کی، ان کی سیلیبریشن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔دوسری جانب میچ ریفری نے حارث رئوف سے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے اشارے کا کیا مطلب تھا پر جس حارث رف نے پوچھا کہ میرے اشارے سے آپ لوگوں نے کیا مطلب لیا ذرائع کے مطابق حارث رئوف نے دوران سماعت کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رئوف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے میچ ریفری نے حارث رئوف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا، جس پر حارث رئوف نے کہا آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا میچ ریفری نے حارث رئوف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا جس پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
وقت اشاعت : 26/09/2025 - 20:17:20