حارث رئوف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادئیے

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:17

حارث رئوف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادئیے
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن گئی ،جنگ کے دوران دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت میچ کے دوران حارث رئوف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔بعد ازاں دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔ابمسٹر360 کے نام سے مشہور جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ سے بالکل ایسے ہی اشارہ کررہے ہیں جیسے حارث رف اور کرسٹیانو رونالڈو نے کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/09/2025 - 20:17:20