آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ، ٹاپ 20 میں سب سے زیادہ پاکستان کے 5 کھلاڑی شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 23:02

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ، ٹاپ 20 میں سب سے زیادہ پاکستان کے 5 کھلاڑی شامل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 20 میں سب سے زیادہ پاکستان کے 5 کھلاڑی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بلے بازوں نے اپنی شاندار کاردگی کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں باقی تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 20 میں سب سے زیادہ پاکستان کے 5 کھلاڑی شامل ہیں جن میں یونس خان چھٹے نمبر پر، کپتان مصباح الحق 14 نمبر پر، اظہر علی اور سرفراز احمد 10 نمبر پر جبکہ اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2015 - 23:02:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :