کسی بھی پاکستانی بیٹر کے ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چھکے ، رضا اللہ نے شاہد آفریدی کا 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

رضااللہ نے اپنی اس اننگز میں 9 چھکے لگا کر ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 ستمبر 2026 16:06

کسی بھی پاکستانی بیٹر کے ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چھکے ، رضا اللہ نے شاہد آفریدی کا 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2026ء ) برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنی شاندار بیٹنگ سے پاکستان کو اننگز کی شکست بچالیا اور انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے، رضا اللہ اب کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 
رضا اللہ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 130 رنز کی برتری دلادی۔

 
انہوں نے اس اننگز کے دوران 9 چھکے لگا کر کسی بھی پاکستانی بیٹر کا ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چھکوں کا شاہد آفریدی کا 20 سالہ ریکارڈ توڑا۔ 
پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے 1996ء میں زمبابوے کیخلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں 12 چھکے لگائے تھے۔

(جاری ہے)

 
انضمام الحق 2002ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹیسٹ اور رضا اللہ انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ میں 9،9 چھکے لگا کر مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ شاہد آفریدی بھارت کیخلاف 2006ء میں 7 چھکے لگاکر اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رضااللہ نے اپنی اس اننگز میں 9 چھکے لگاکر ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا جبکہ محمد عباس نے اپنی 42 رنز کی اننگز میں 2 چھکے لگائے۔ 
ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار نمبر 9 سے نمبر 11 کے بیٹرز نے فاسٹ بولرز کو مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے۔ 
انگلینڈ کے خلاف رضااللہ نے 43 گیندوں پر ففٹی مکمل کی جس کے بعد رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

 
اس سے قبل فہیم اشرف نے 2018 میں ڈیبیو پر 52 گیندوں پر 50 رنز کیے تھے۔ 
اس کے علاوہ رضا اللہ گزشتہ 15 سال میں فاسٹ بولرز کو 8 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔ 15 سال میں کسی پاکستانی بیٹر نے فاسٹ بولرز کو ایک اننگز میں 8 چھکے نہیں لگائے تھے۔ 
برمنگھم ٹیسٹ میں رضااللہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 11 اور دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے۔ 
اس کے ساتھ ہی رضا اللہ ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔
وقت اشاعت : 20/09/2026 - 16:06:10