اے ٹی ایف جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا اعلان

پاک بھارت سفارتی تعلقات جیسے بھی ہو ، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا عمل جاری رکھیں گے ، گراس روٹ لیول پر ٹینس کی ترقی کیلئے پاکستان کو بھارت کا ماڈل فالو کرنا چا ہیے ، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 20 نومبر 2015 22:32

اے ٹی ایف جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف )کے صدر انیل کمار کھنہ نے اے ٹی ایف جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوس کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کنسلٹنٹ کو فوری طور پر پاکستان بھیجے، آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے مقابلے پاکستان میں نہ ہونا بد قسمتی ہے ، پاک بھارت سفارتی تعلقات جیسے بھی ہو ، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا عمل جاری رکھیں گے ، گراس روٹ لیول پر ٹینس کی ترقی کیلئے پاکستان کو بھارت کا ماڈل فالو کرنا چاہے جبکہ پاکستان کا ووٹ ہمیشہ اپنے حق میں ہی سمجھا ہے۔

جمعہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ ، سرپرست سینیٹر دلاور عباس ، بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کا دورہ کرئے یا نہ کرئے ، ہمیشہ پاکستان کا ووٹ اپنے ساتھ ہی سمجھا ہے ، دونوں ممالک کے ٹینس میں اکھٹا ہونے سے ساوتھ ایشین اور بھی ایشین سطح پر بھر پور سپورٹ ملی جبکہ ایشین ٹینس فیڈریشن کا آئندہ ہونیوالا سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرایا جائیگا جس سے انٹر نیشنل ایونٹس کی میزبانی کیلئے راہیں کھلے گی ، انہوں نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوششیں جاری ہے پاکستان اس حوالے سے جلد خوشخبر ی سنے گا، ایک سوال کے جواب میں انیل کھنہ نے کہاکہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو ہی کرنی چاہیے ، اس حوالے سے اے ٹی ایف اپنا کردار ادا کرئے گا ، ڈیوس کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کنسلٹنٹ کو فوری طور پر پاکستان بھیجے، آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے مقابلے پاکستان میں نہ ہونا بد قسمتی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور سینیٹر دلاور عباس نے کہاکہ اسلام آباد ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی پاکستان کو ملنی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 22:32:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :