فیصل سخی بٹ کی اسلام آباد یو نا یٹیڈکو پاکستان سپر لیگ میں فتح پر مبارکباد

بدھ 24 فروری 2016 22:43

فیصل سخی بٹ کی اسلام آباد یو نا یٹیڈکو پاکستان سپر لیگ میں فتح پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے صدر فیصل سخی بٹ نے اسلام آباد یو نا یٹیڈکی ٹیم کے پاکستان سپر لیگ میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت وفاقی دارلحکومت میں کھیلوں کے فروغ اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے جن اقدامات کو شروع کیے تھا انہیں موجودہ حکومت نے سیاست کی نظر کر کے وہ منصوبے روک دئیے ہیں۔

فیصل سخی بٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے حوالے سے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گے اور اس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جگہ بھی مختص کی گئی تھی، چونکہ اسلام آباد ایک محفوظ شہر ہے اور وفاقی دارلحکومت ہونے کے ناطے تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین انتخاب تھا۔

(جاری ہے)

تاہم موجودہ حکومت نے بر سرِ اقتدار آنے کے بعد نا صرف اس معاہدے کے ختم کیا بلکہ اس منصوبے کو روک دیا گیا، فیصل سخی بٹ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کی کھیل دشمنی کی عکاسی پیش کرتا ہے، اسلام آباد ایک محفوظ شہر ہونے کے ناطے ملک بھر سمیت دنیا بھر سے آنیوالے کھلاڑیوں اور ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کے ھوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا تھا۔ لیکن موجودہ حکومت کی تعصب پر مبنی پالیسیز کی وجہ سے اسلام آباد کے نوجوان ایک بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم سے آج تک محروم ہیں۔ جو حکومتی ترجیعات کی منہ بولتی تصویر ہے۔ حکومت وفاقی دارلحکومت میں پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں شروع کیے گے اسٹیڈیم منصوبے کو بحال کرے اور اس پایہ تکمیل تک پہنچائیں

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 22:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :