انٹرنیشنل اولمپک ڈے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے پاکستان اولمپیئنز کو 3-2سے شکست دیدی

دوسرے میچ میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوی ایشن لاہور(سجال) نے سپورٹس بورڈپنجاب کو 1-0سے ہرادیا دوستانہ میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے، مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن تھے

جمعہ 24 جون 2016 20:51

انٹرنیشنل اولمپک ڈے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے پاکستان اولمپیئنز کو 3-2سے شکست دیدی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دوستانہ ہاکی میچز کا اہتمام کیا گیا ، پہلے میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے پاکستان اولمپیئنز کی ٹیم کو 3-2سے شکست دیدی، جبکہ دوسرے میچ میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوی ایشن لاہور(سجال) نے سپورٹس بورڈپنجاب کو 1-0سے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر جمعرات کی شب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی ٹیم نے پاکستان اولمپئنز کی ٹیم کو 3-2سے شکست دیدی، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے رانا ندیم ، وقاص اکبراور خواجہ جنید نے ایک ایک گول کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب طارق وٹو ایس بی پی کی ٹیم کے مینجر تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم میں شاہد نظامی، وقاص اکبر، رانا ندیم انجم، اولمپینخواجہ جنید، غلام غوث اور عمران شاہین شامل تھے، جبکہ پاکستان اولمپیئنزکی نمائندگی قاسم خان، طاہر زمان، عثمان شیخ، شبیر احمد، عمران اشرف اور محمد سرور نے کی، جبکہ دوسرے میچ میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوی ایشن لاہور(سجال) نے سپورٹس بورڈپنجاب کو 1-0سے شکست دی ، سجال کی ٹیم میں ریحان بٹ ،عقیل احمد ، یوسف انجم، موسیٰ ورائچ ، اشرف چودھری ، افضال چودھری ، اصغرسلیمی اور محمد بابر شرکت نے کی۔

(جاری ہے)

سجال کی ٹیم کے منیجرسینئرجرنلسٹ زاہد مقصود اورکوچ سید علی ہاشمی تھے۔سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے رانا ندیم انجم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن تھے، پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وقت اشاعت : 24/06/2016 - 20:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :