وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کریں گے

اتوار 10 جولائی 2016 17:54

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کریں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کریں گے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 کے بعد وقار یونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ مکی ا?رتھر نے زمہ داریاں سنبھالیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد پاکستان ٹیم کی پہلی مرتبہ بین الاقوامی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں اور اس دوران ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کریں گے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس جن کا ایک ٹی وی کے ساتھ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے معاہدہ ہوا ہے۔

وقار یونس بھارت سے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وقار یونس کہتے ہیں کہ کرکٹ ان کا پیشہ ہے۔ وہ اس سے دور نہیں رہ سکتے۔ چاہے وہ کوچنگ کریں یا مبصر کی حیثیت سے کام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ باہر بیٹھ پاکستان ٹیم کو اچھے مشورے دیں گے۔

وقت اشاعت : 10/07/2016 - 17:54:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :