لیون200 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی آف اسپنر بن گئے

جمعہ 29 جولائی 2016 12:26

لیون200 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی آف اسپنر بن گئے

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) ناتھن لیون سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے آف اسپنر بن گئے جبکہ میزبان ٹیم نے کوسل مینڈس کے 169 رنز کی بدولت 196 رنز کی برتری حاصل کرلی۔پالی کیلے میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور ایک وکٹ پر 6 رنز تھا لیکن کوئی بھی بلے باز اس اننگز میں بھی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 4 وکٹیں 86 رنز پر گر گئیں۔

کوسل مینڈس اور چندی مل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں سری لنکا کو مشکل سے نکال کر 203 کے مجموعے پر پہنچایا تھا کہ چندیل مل 42 کے انفرادی اسکور پر مچل مارش کی وکٹ بنے۔چندی مل کے آوٴٹ ہونے کے بعد دھنانجیا ڈی سلوا بیٹنگ کے لیے آئے اور مینڈس کا ساتھ دیا اور اسکور کو 274 تک لے کر گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سلوا آوٴٹ ہونے والے سری لنکا کے چھٹے بلے باز تھے، وہ 36 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار بنے، یہ تیسرے روز گرنے والی آخری وکٹ تھی جبکہ کھیل کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 6 وکٹوں پر 282 رنز تھا۔

مینڈس 169 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ پریرا 5 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ناتھن لیون نے ڈی سلوا کو تیسرے روز کے دوسرے سیشن کے کھیل کے دوران عثمان خواجہ کا کیچ بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں اور آسٹریلیا کی جانب سے یہ اعزاز پانے والے پہلے آف اسپنر بن گئے۔ناتھن لیون نے اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق آف اسپنر ہیو ٹرمبل کا 20 ویں صدی کے اوائل میں بنایا گیا 141 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔لیون نے 2011 میں ٹیسٹ کیریر کا آغاز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں کیا تھا اور اب تک 55 میچ کھیل چکے ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں اگلا میچ گال میں کھیلیں گی۔۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :