یونس خان آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی قیادت کرینگے

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:07

یونس خان آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی قیادت کرینگے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ یونس خان آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان انضمام الحق پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت چار ایک روزہ میچوں کی پابندی عائدکی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ انضمام الحق کی جگہ پندرہ رکنی ٹیم میں کونسا کھلاڑی شامل ہوگا اس بات کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیاجائیگا۔یونس خان نے کہا کہ کپتانی میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کی اہل ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2006 - 14:07:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :