بھارت کیساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،بھارت کو کرکٹ سیاست سے الگ رکھنی چاہیے، مصباح الحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 19:22

بھارت کیساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،بھارت کو کرکٹ سیاست سے الگ رکھنی چاہیے، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،بھارت کو کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، سپورٹس میں جنگ نہیں ہوتی، سپورٹس کی وجہ سے حالات میں بہتری کے چانسز ہوتے ہیں، پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بہت اچھا کھیلی، کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے وہ کسی وقت بھی کم بیک کرسکتی ہے۔

سینئر کھلاڑی اچھے انداز سے کرکٹ کو خیر آباد کہیں تو اچھا پیغام مل سکتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم نے شاندار کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور میچ سمیت سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ ہر میچ اہم اور ہر جیت پر اعتماد بڑھتا ہے لیکن کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز ورلڈ چیمپئین ہے اور کسی وقت بھی کم بیک کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح نے کہا کہ سینئر کھلاڑی اچھے انداز سے کرکٹ کو خیر آباد کہیں تو اچھا پیغام مل سکتا ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل اب نائٹ کرکٹ ہی ہے۔ نائٹ کرکٹ کیلئے خود کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بہت اچھا کھیلی۔ سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی۔

ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا کریڈٹ ٹیم کو ملنا چاہیے۔ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ کرکٹ میں پڑھے لکھے لڑکے کم آتے ہیں کالج اوریونیورسٹی لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا چاہئے اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہئے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انو راگ ٹھاکر کے بیان پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،بھارت کو کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، سپورٹس میں جنگ نہیں ہوتی۔ سپورٹس کی وجہ سے حالات میں بہتری کے چانسز ہوتے ہیں

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 19:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :