ضرورت سے زیادہ اعتماد سے ہمیشہ نقصان اٹھایا ، شاہد آفریدی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 21:19

ضرورت سے زیادہ اعتماد سے ہمیشہ نقصان اٹھایا ، شاہد آفریدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) پاکستان کے مایہ ناز سٹار شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ اعتماد سے ہمیشہ نقصان اٹھایا، پاکستان میں نچلی سطحے پر کرکٹ نہ ہونے سے ٹیلنٹ کم ہے پی ایس ایل کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو سکتا محنت کرنی پڑتی ہے جس عمر میں لڑکے لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں میں کرکٹ دیکھتا تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے جب تیز ترین سنچری بنائی تو پتہ نہیں چلا لیکن جب واپس کراچی پہنچا تو لوگوں کا جوش دیکھ کر حیرت ہوئی کہ میں کچھ کر کے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے خواب پورے ہوں تو حیرت ہوتی ہے،انسان کو ضرورت سے زیادہ اعتماد نہیں کرنا چاہئے ضرورت سے زیادہ اپنے اوپر اعتماد کرکے ہمیشہ نقصان اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا چاہئے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے، پی ایس ایل کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور ہمیں2سے3اچھے اسپنرز ملے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 21:19:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :