ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ، محمد حفیظ اور شان مسعود ڈراپ، بابر اعظم اور محمد نوازشامل

قومی ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میں اظہر علی، سرفراز احمد، اسد شفیق، بابراعظم، سمیع اسلم، عمران خان، ذوالفقار بابر، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد نواز، راحت علی اور سہیل خان پر مشتمل

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 20:14

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ، محمد حفیظ اور شان مسعود ڈراپ، بابر اعظم اور محمد نوازشامل

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو ڈراپ کرکے 2 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے 14 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ بابر اعظم اور محمد نواز کو ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میں اظہر علی، سرفراز احمد، اسد شفیق، بابراعظم، سمیع اسلم، عمران خان، ذوالفقار بابر، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد نواز، راحت علی اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے کہاکہ یونس خان کو ڈاکٹرز نے 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ فٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں سب کھلاڑی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، ٹیم کوچ اور کپتان کی رائے کے مطابق بنائی جاتی ہے جب کہ احمد شہزاد، افتخار، عماد وسیم سمیت کسی بھی کھلاری کو ڈسکارڈ نہیں کیا بلکہ ہر کھلاڑی کو موقع کی مناسب سے مواقع دیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر پیر سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے جب کہ بابر اعظم سے اچھے کھیل کی امید ہے۔شاہدی آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کے سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ میرا کام صرف کھلاڑی کو ٹیم کے لیے منتخب کرنا ہے، کسی کو فیئرویل نہیں دے سکتا یہ کام کرکٹ بورڈ کا ہے تاہم کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ رخصت ہونا چاہیے جب کہ آفریدی 20 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور سمجھدار کھلاڑی کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں کب جانا چاہیے اور کب نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہورہی ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا نائٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 20:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :