پی سی بی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو جگہ فراہم کرے ، معین خان

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

پی سی بی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو جگہ فراہم کرے ، معین خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سلیکٹر معین خان نے قومی انڈر19 ٹیم میں ان کے بیٹے کو زائدالعمر قرار دینے کے فیصلے کے پیچھے سازش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے ٹیم میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونے پر تنقید کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں کراچی کے کھلاڑیوں کو ہونا چاہیے ،ْ پی سی بی نے اس کی وجہ کھلاڑیوں کی عمریں زیادہ ہونے کو قراردیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ انھیں اپنے بیٹے کو ٹیم سے واپس بھیجنے کے پیچھے کسی سازش کی بو نہیں آرہی ہے تاہم سلیکٹرز کی کوتاہی کے باعث یہ واقعہ ہوا تاہم میں نہیں سمجھتا کہ کسی نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہوگا۔قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اب ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کی کھوج لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ٹیم میں ایسا کارگر کپتان موجود نہیں۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کو اب پاکستان کی نمائندگی کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔محمد عامر کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے باؤلرز کو سخت محنت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جنید خان اور تابش خان جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جنھوں نے اپنی اہمیت جتلادی ہے۔یاد رہے کہ معین خان کے بیٹے اعظم خان کو زائدالعمر ہونے کے باعث ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ انڈر 19 ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :