قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ، سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیم کا اعلان

پیر 2 جنوری 2017 22:15

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ، سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیم کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان اسپورٹس بورڈکراچی سینٹر میں 12 جنوری سے 17 جنوری تک منعقد ہونے والی 54 ویں قومی فیوچر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سابق قومی چیمپئن احسن قمر کو مینز ٹیم کی اور مہوش زمان کو ویمنز ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ انور سعید چیئرمین، فرناز اقبال، اقبال حسین اور انیس الرحمان پر مشتمل چار رکنی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں گزشتہ روز ہونے والے ایک روزہ اوپن ٹرائلز کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کیا۔

مینز ٹیم میں کپتان احسن قمر کے علاوہ علی مہدی، فیضان، احسن رانا، عمران محب، فرحان محب، عدنان صدیقی، معاذ علی، شاہد خان، عمران علی، عمر طیب، عاقب مسعود، بلال مون، طلحہ علی چوہدری، کمیل اور ڈاکٹر صائد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اقبال حسین کوچ اور حمید چوہان منیجر مقرر کئے گئے ہیں۔ ویمنز ٹیم میں کپتان مہوش زمان کے علاوہ روشین اعجاز، نجمہ فرحان، مریم حنیف، عائشہ رفیع، عمارہ، اقرا رحمان، نمرا عباس، ماہین اعجاز اور صوفیہ ناصر شامل ہیں۔

ممتاز قمرانی ٹیم کو کوچ اور فرناز اقبال کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل خلیل نے سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی چیمئپن شپ کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کامیابی سے ہوا اسی طرح سینیئر چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض بھی کامیابی سے انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پرکشش انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/01/2017 - 22:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :