پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 10 فروری 2017 22:42

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119رنز کا ہدف دیدیا
 دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،کراچی کنگز کی جانب سے شاہ زیب حسن اور کرس گیل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ نے شاہ زیب حسین کو صفر پر ہی پولین کی راہ دکھا دی۔

تیسر ے نمبر پر آنے والے بابر اعظم کو حسن علی نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 1رن پر پولین پہنچا دیا۔کرس گیل کا بلا بھی نہ چلا اور صرف 2رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ، سنگا کارا بھی 5سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔چھٹے نمبر پرآنے والے بوپارہ اچھی بلے بازی کا مظاہر ہ کرنے کے بعد33 رنز پر محمد اصغر کی گیند کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک 44رنز سکور کرکے وہاب ریاض کا شکار بنے جنہوں نے عماد وسیم کو صفر کی خفت سے دوچار کیا ۔

پولارڈ نے 27رنز بنا کر کراچی کا سکور 118رنز تک پہنچا دیا۔پشاور کے لیے وہاب ریاض اور حفیظ نے 2،2جبکہ جورڈن ،اصغراور حسن علی نے ایک ، ایک شکار کیا ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 1 میں سب سے کم سکور بنانے کا اعزاز بھی کراچی کنگزکے پاس ہی ہے ،انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے سیزن میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔


وقت اشاعت : 10/02/2017 - 22:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :