پاکستان میں کرکٹ کی واپسی تاریخی موقع ہوگا ‘وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈر پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں ‘یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگار کا را نے فائنل پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا

ہفتہ 11 فروری 2017 21:29

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی تاریخی موقع ہوگا ‘وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈر پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں ‘یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا اور ان کے کراچی ٹیم میٹ مہیلا جے وردھنے تین مارچ 2009ئ کی صبح اس بس پر سوار تھے جسے لبرٹی گول چکر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاتھاکمار سنگار کا را نے اپنی ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں کھیلنے کا اشارہ دیدیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی39 سالہ سنگاکارا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ وہاں کے لوگ اپنی ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گرائونڈر پر کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں یہ پاکستان میں موجود اگلی نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہوگا۔

(جاری ہے)

سنگاکارا کا مزید کہنا تھا کہ میچز گزرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اس حوالے سے فیصلہ کرنا شروع کر دیں گے گزشتہ کچھ دنوں میں ہماری پی سی بی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں بہترین رہی ہیں اور پاکستان سے بھی ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں یاد رہے کہ کمار سنگا کارا اور ان کے کراچی ٹیم میٹ مہیلا جے وردھنے تین مارچ 2009ئ کی صبح اس بس پر سوار تھے جسے لبرٹی گول چکر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیاتھا۔

وقت اشاعت : 11/02/2017 - 21:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :