پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے پر امید ہیں، نجم سیٹھی کا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اظہار خیال

جمعہ 24 فروری 2017 21:41

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے پر امید ہیں، نجم سیٹھی کا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اظہار خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور پی سی بی فائنل لاہور میں ہی کرانا چاہتے ہیں۔ لاہور میں فائنل سے متعلق سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے رہیں گے اور ہم پر امید ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 21:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :