نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کیلئے اچھا ہے،مصباح الحق کو ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں، شہریار خان

اتوار 9 اپریل 2017 14:20

نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کیلئے اچھا ہے،مصباح الحق کو ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں، شہریار خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کیلئے اچھا ہے۔مصباح الحق کے ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں، یونس اورمصباح کی جگہ نوجوان بیٹسمین لے لیں گے، بورڈ میں تعاون نہیں بگڑ رہا نجم سیٹھی ہوں یا سبحان رائے سب کی لیتا ہوں مگر فیصلہ میرا ہی چلتا ہے،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی سرفراز ہی ہونگے امید ہے وہ کامیاب کپتان ثابت ہونگے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آپ لوگ پرانی کرکٹ کھیل رہے ہیں اب پرانی کرکٹ چھوڑیں اور نئی کھیلیں، اسلئے پھر میں نے خود بلا کر اظہر علی کو کپتانی سے ہٹایا اسلئے اس نے کوئی احتجاج نہیں کیا ، سرفراز احمد اچھا اور جارحانہ کپتان ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہت مقبول ہو رہی ہے ، ٹیسٹ ٹیم کے بھی سرفراز ہی کپتان ہونگے امید ہے وہ کامیاب کپتان ثابت ہونگے ، آئی پی ایل کے دوران دنیا میں کرکٹ رک جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں بورڈز کو ہے، بھارت سے سیریز ہو تو انفراسٹرکچر کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے بہت زیادہ مالی نقصان ہو رہا ہے ہر پاک بھارت سیریز 100 ملین ڈالر کی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کے خلاف برطانوی پولیس اقدامات کر رہی ہے باقی پلیئرز نے اسپاٹ فکسنگ سے انکار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ میں تعاون نہیں بگڑ رہا نجم سیٹھی ہوں یا سبحان رائے سب کی لیتا ہوں مگر فیصلہ میرا ہی چلتا ہے۔

پاکستان میں سپاٹ فکسنگ قانوناً جرم نہیں ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ پرانی ہو گئی اسے ری اوپن نہیں کرنا چاہتے۔ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بنیں تو کرکٹ کے لئے اچھا ہے۔ پی سی بی کی بیورو کریسی ایماندار ہے سفارشی نہیں ہے۔ مصباح الحق کے ہم بورڈ کے اندر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یونس اورمصباح کی جگہ نوجوان بیٹسمین لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبحان احمد اور اسد مصطفی ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2017 - 14:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :