لاہور چیمبر کا بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کا معاملہ حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کا معاملہ حکومت کے سامنے اٹھائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے تاجر برادری بہت پریشان ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتازنے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمادہ کیا جائے گا کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد میں ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیکس زبردستی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس سے صورتحال خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ٹیکس عائد کرنے سے متوازی بینکاری یعنی ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ ملے گا جس سے ایک طرف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تاجروں کو شدید خطرات لاق ہونگے اور دوسری طرف بینکنگ چینل کا استعمال ترک کرنے سے بینکنگ سیکٹر بھی تباہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ٹیکس نان فائلرز کے لیے عائد کیا گیا ہے لیکن فائلر اور نائن فائلر کے درمیان فرق جانچنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس کوئی قابل اعتماد نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار