سانحہ لاہور اور درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘بے گناہوں کا قتل عام بے گناہ مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن اور اللہ کے مجر م ہیں حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے

جے یو آئی سینئر چنیوٹ کے امیر مولانا قاری عبدالکریم کا جامع مسجد زکریا اجتماع سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 21:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سانحہ لاہور اور درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ قابل مذمت جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بے گناہوں کا قتل عام بے گناہ مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن اور اللہ کے مجر م ہیں حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سینئر چنیوٹ کے امیر مولانا قاری عبدالکریم نے جامع مسجد زکریا اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں شر پسند عناصر اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اسلام پر امن دین اخوت ، میانہ روی اور پر امن رہنے کا درس دیتا ہے دہشت گردی انتہا پسندی کا اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہ ہے حکومت دہشت گردی کی روک تھام اور دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے موثر اور سخت اقدامات کرے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بے گناہوں کے قتل عام اور انسانیت کے خون سے ہولی کھیلنا اسلام کے منافی اقدام اور گناہ کبیرہ ہے انہوں نے حکومت پرزور دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ملک میں قیام امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں