چترال میں حالیہ بارش اور برفباری،دس یونین کونسلوں میں پولیومہم شروع ہوسکی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ نے بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا
پیر 16 جنوری 2017 22:12
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ ان دس یونین کونسلوں میں 39690بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے کل 206ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان میں پانچ رومنگ ، چھ ٹرانزٹ ، سولہ فیکس اور 179موبائل ٹیمیں شامل ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اپر چترال میں موسمی حالات ٹھیک نہیں ہیں ، برفباری اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے موثر پولیو مہم کے امکانات نہیں ہیں ۔ اس لئے ان علاقوں میں پولیو مہم کیلئے موسم کی بہتری کا انتظار ہے ۔ اور جب بھی حالت ٹھیک ہوں گے ۔ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دس یونین کونسلوں میں 687سکیورٹی اہلکار ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔ پاکستان میں سال 2016کے دوران پولیو کے سو لہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے 8 کیسز صرف صوبہ خیبر پختونخوا کے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو مہم بھی اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور انشا اللہ آیند سال اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔ پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسراراللہ ، ڈاکٹر گلزار احمد ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،مولانا اسرار الدین الہلال ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ اور ڈاکٹر فیاض رومی،کوارڈینیٹر فیملی ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر رحمت امان اور دوسرے موجودتھے۔ ڈی ایچ او نے کہا ۔ کہ بعض لوگ پولیو قطرے کے خلاف مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جن میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کیلئے پہلے خود سے ڈراپ پینے کا آغاز کیا ۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے