ڈسکہ ‘ نامعلوم چور مختلف ڈیروں سے 12گدھے چوری کر کے گوشت اور کھالیں لے گئے

نہر کنارے گدھوں کی باقیات ملنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی‘ تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

اتوار 22 جنوری 2017 14:40

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) تھانہ صدر کے چند گز کے فاصلہ پر نامعلوم چور مختلف ڈیروں سے 12گدھوں کی کھالیں اور گوشت لے گئے باقیات نہر بی آر بی کنارے پھینک کر فرار تھانہ صدر کے چند گز کے فاصلہ پر واقع نواحی گائوں موضع بھروکی کلاں اور راجہ گھمان کے حاجی امجد‘ریاض مہر‘سلطان گجر‘چوہدری گل نواز ‘عارف مہر‘الیاس مہر اور کالا گجر کے ڈیروں پر سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور 12گدھے چوری کرکے نہر بی آر بی کے کنارے پر لے گئے اور وہاں پر ان کو ذبح کرکے گدھوں کی کھالیں اور گوشت ساتھ لے گئے اور باقیات نہر کنارے پھینک کر فرارہوگئے جب صبح کے وقت لوگ اپنے اپنے ڈیروں پر جانے لگے تو انہوںنے نہر کنارے گدھوں کی باقیات دیکھی تو یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے -

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں