ہنگو،شنہ وڑی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 19:58

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)شنہ وڑی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی۔دوآبہ پولیس نے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ زرگیری کے مقام پر شنہ وڑی کے پہاڑی سے جماعت شاہ سکنہ غلو چینہ زرگیری کی قتل شدہ لاش کو برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ جماعت شاہ ایک دن پہلے گھر سے کرکٹ کھیلنے کے لئے نکلا تھا لیکن بعد میںوہ گھر واپس نہیں آیاجبکہ بدھ کے روز صبح جماعت شاہ کی لاش کو علاقہ مکینوں نے شنہ وڑی زرگیری کے پہاڑی سے برآمد کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ لاش کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعدشنہ وڑی پہاڑی میں پھینک دیا تا ہم پولیس نے تھانہ دوآبہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں