خان پور، 2روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

پیر 23 جنوری 2017 20:15

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) 2روز قبل غائب ہونے والے 3سالہ بچے کی گھر کے نزدیک کھیتوں سے لاش برآمد ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ 2روز قبل پاکستان چوک کے قریبی علاقہ کے رہائشی شبیر احمد ارائیں کا 3سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا جس کی سوموار کی دوپہر لنڈا پھاٹک کے قریب گھر سے چند فاصلے پر فصل کماد میں لاش ملی بچے کو تیز دھار آلے کے ذریعے گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر ضرب لگا کر قتل کیا گیا، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں