جہانگیر ترین کا لودھراں ریل حادثے کے شہداء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

اتوار 8 جنوری 2017 12:40

جہانگیر ترین کا لودھراں ریل حادثے کے شہداء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے لودھراں ریل حادثے کے شہداء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جہانگیر ترین کے بیان کے مطابق لودھراں میں ریل حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے آٹھ افراد جن میں سات بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور شامل ہیں کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ جمعہ کو لودھراں میں ریل رکشہ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سات بچے اور ڈرائیور شہید جبکہ چار بچے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سانحے میں شہید افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ اور زخمیوں کو تین لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں