پاکپتن ،رشتہ نہ دینے سے انکار پر بھانجوں نے ممانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:53

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) چک واںدلاور میں رشتہ نہ دینے سے انکار پر بھانجوں نے ممانی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ دو ملزموں محمد رمضان اور رستم علی چک واںدلاور کے احمد علی کے گھر داخل ہوئے اور آٹھ بچوں کی ماں چالیس سالہ عائشہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس احمد یار نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں