غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین

بدھ 30 اپریل 2025 18:53

غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا۔تقریب میں ازبکستان،قازکستان،تاجکستان اور افغانستان کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

سی ای او فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر محمد وقارخان نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بتایا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارما سیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔فارما سیوٹیکل اہم سیکٹر ہے اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پنجاب میں پہلے سے موجود فارما سیوٹیکل انڈسٹری بھرپور پیدا وار دے رہی ہے تاہم پنجاب میں نئی انڈسٹری بھی لگ رہی ہے،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں اور یہاں سرمایہ کاری پر10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور بہترین وقت ہے،پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن گیا ہے،اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔سرمایہ کاری اور تجارت کے کوآرڈینیٹر ندیم پہلوان، کمپنی کے ایم ڈی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین

پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین

سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا

سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا

مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ

مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ

میٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،روبوٹکس ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر ہے، ہارون اختر ..

میٹل ریسائیکلنگ سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،روبوٹکس ٹیکنالوجی کا نفاذ ناگزیر ہے، ہارون اختر ..

امریکا میں  تجارتی نمائش ’’فینسی  فوڈ ‘‘شو میں شرکت کے لئے 10مئی تک درخواستیں طلب

امریکا میں تجارتی نمائش ’’فینسی فوڈ ‘‘شو میں شرکت کے لئے 10مئی تک درخواستیں طلب

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان

بینکاری کے شعبہ کے خالص منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15فیصداضافہ

بینکاری کے شعبہ کے خالص منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15فیصداضافہ

صحت ، تعلیم  اور سماجی بہبود کے شعبوں  پر مالی سال 2024کے  دوران 637.74 ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے  گئے

صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں پر مالی سال 2024کے دوران 637.74 ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے

ڈے اولڈ چکس کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ، مسابقتی  کمیشن نے آٹھ بڑی ہیچری کمپنیوں پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد ..

ڈے اولڈ چکس کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ، مسابقتی کمیشن نے آٹھ بڑی ہیچری کمپنیوں پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد ..

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی

بینکس (کل )بند رہیں گے

بینکس (کل )بند رہیں گے