سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق

جمعہ 9 مئی 2025 12:32

سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے سابق صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ مقامی صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے سمیت ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کی غرض سے بینک دولت پاکستان فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ملک میں اقتصادی و معاشی استحکام میں مدد مل سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ شرح سود میں کمی بہتر ہونیوالے معاشی اعشاریوں کے استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہوگاجس سے ملک میں ہوم انڈسٹری اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے احیاکی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے ہونگے جن کی وجہ سے کاروباری صورتحال سے نمٹنے،مقامی صنعتوں اور خاص طور پر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو وافر مقدار میں کم شرح سود پر قرض مہیا کیا جا سکے،اگر صنعتوں کیلئے کم شرح سود پر سرمایہ مہیا کیا گیا تو اس سے نہ صرف نئی صنعتیں لگیں گی بلکہ اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

مزید برآں صنعتی پیداوار میں اضافہ سے برآمدات بڑھیں گی اور اسکی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ساتھ حکومتی محاصل میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی معاشی اعشاریوں میں بہتری اور شرح سود میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو ریلیف مہیا ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سکیور لاجسٹکس گروپ کے منافع میں جنوری تا مارچ  کے دوران 0.81 فیصد اضافہ

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ

ایف سی سی آئی کے صدر کی وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات،ٹیرف اصلاحات اور برآمدی سہولیات پر تبادلہ خیال

تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی

کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد

دراز پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اشتراک، صارفین یونین پے ..

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ

ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی

ایس ای سی پی نے گریجویٹس کے لیے کارپوریٹائزیشن اور بزنس رجسٹریشن سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے پاکستان کو سرخروکردیا،میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی کے گریجوینس کے لیے کارپوریٹائزیشن اور بزنس رجسٹریشن سے متعلق آگاہی  سیشنز کا انعقاد