اسٹیٹ لائف انشورنس اور جے ایس بینک کے درمیان پاکستان بھرمیں بیمہ تک رسائی میں اضافے کے لیے شراکت داری

جمعرات 15 مئی 2025 19:28

اسٹیٹ لائف انشورنس اور جے ایس بینک کے درمیان پاکستان بھرمیں بیمہ تک رسائی میں اضافے کے لیے شراکت داری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی)نے حال ہی میں پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک، جے ایس بینک، کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے تاکہ اس کے بینک ایشورنس (bancassurance) ماڈل کے تحت بیمہ کی مختلف مصنوعات پیش کی جا سکیں۔یہ اقدام پاکستان کے سرکاری اداروں کی وسعت کو نجی بینکاری کے شعبے کی مستعدی کے ساتھ یکجا کرتا ہے اور اس طرح جے ایس بینک کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے افراد اور خاندانوں کے لئے انشورنس حل تک وسیع تر رسائی ممکن ہوتی ہے۔

اس شراکت کے ذریعے، جے ایس بینک کے صارفین کو اسٹیٹ لائف کی جانب سے پیش کی گئی بیمہ کی سہولتوں تک بینک کے نیٹ ورک کے ذریعے براہِ راست رسائی حاصل ہوگی اور سہولت کے ساتھ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور تحفظ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جے ایس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جناب شاہد اقبال بلوچ نے کہا: یہ شراکت پاکستان کے دو اہم اداروں کو یکجا کرتی ہے، جن کا مشترکہ عزم مالی شمولیت اور معاشرے کے تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اور اسی کے ساتھ پاکستان کی معاشی مضبوطی کو فروغ دینا بھی ہے۔

دستخط کرنے کی تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے جے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر، عاطف ملک نے کہا: جے ایس بینک میں ہم مالی تحفظ کو مجموعی مالی فلاح و بہبود کا ایک اہم جزو سمجھتے ہیں۔ اسٹیٹ لائف کے ساتھ ہماری شراکت ہمیں اِس فلسفے کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، تاکہ ہم بیمہ کو ان کمیونٹیز کے لیے بھی زیادہ قابل رسائی بنا سکیں جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔

اسٹیٹ لائف اپنے ورثے اور مارکیٹ میں مہارت کو بروئے کار لا کر اس شراکت میں ایک اہم طاقت کا اضافہ کرتی ہے۔ جے ایس بینک کے ساتھ شراکت کے ذریعییہ ایک جدید بینکاری پلیٹ فارم کے تحت اپنے صارفین کی رسائی کو فعال طور پر وسعت دیتی ہے۔ دونوں ادارے مل کر بینکاری، بچت اور تحفظ کو یکجا کرنے والے مربوط مالی حل فراہم کرنے کے پختہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں جو مالی شمولیت اور تحفظ کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کی،ای ویزا سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے،ہائی کمشنر

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کی،ای ویزا سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے،ہائی کمشنر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,700 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,700 روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران اضافہ ریکارڈ

موبائل فونز کی قومی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 13.81 فیصد کمی  آئی

موبائل فونز کی قومی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 13.81 فیصد کمی آئی

پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات  میں مارچ 2025 کے دوران 17.3 فیصد  اضافہ

پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 17.3 فیصد اضافہ

تیار ملبوسات کی قومی برآمدا ت میں مارچ 2025 کے دوران 12.5 فیصد بڑھوتری  ریکارڈ

تیار ملبوسات کی قومی برآمدا ت میں مارچ 2025 کے دوران 12.5 فیصد بڑھوتری ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 1.15 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 1.15 فیصد اضافہ

آلات جراحی کی  ملکی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.46 فیصد کمی ،پی بی ایس

آلات جراحی کی ملکی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.46 فیصد کمی ،پی بی ایس

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں اضافے سی411 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں اضافے سی411 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

مسابقتی کمیشن اور نیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،  بڈنگ میں گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ کارروائی ..

مسابقتی کمیشن اور نیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، بڈنگ میں گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ کارروائی ..