سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام میوچل فنڈ فوکس گروپ سیشنز 2025 کا پہلا روز ،صنعتی اصلاحات اور جدت پر ماہرین کی زیرقیادت تبادلہ خیال

پیر 26 مئی 2025 22:56

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام میوچل فنڈ فوکس گروپ سیشنز 2025 کا پہلا روز  ،صنعتی اصلاحات اور جدت پر ماہرین کی زیرقیادت تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنے میوچل فنڈ فوکس گروپ سیشنز 2025 کے پہلے روز کا کامیابی سے اختتام کیا۔اس سیشن میں پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ کے مختلف سٹیک ہولڈرز نے میوچل فنڈ صنعت کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ تقریب چار موضوعاتی حصوں پر مشتمل تھی جس میں میوچل فنڈ کی اصلاحات، مصنوعات میں جدت، ڈیجیٹل تبدیلی، سرمایہ کاروں کی شمولیت، گورننس فریم ورک اور مارکیٹ کی ترقی پر ماہرین کی زیرقیادت بات چیت کی گئی جس میں اندرونی چیلنجز اور عالمی بہترین طریقوں دونوں کو زیر بحث لایا گیا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع خاص طور پر عام سرمایہ کاروں تک رسائی بڑھانے میں میوچل فنڈز کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میوچل فنڈز وسیع تر سرمایہ کاروں کی بنیاد کو پیشہ وارانہ طور پر منظم، شفاف اور ریگولیٹڈ آپشنز پیش کر کے سرمایہ کاری کو جمہوری بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایس ای سی پی جدت کو فروغ دے کر، رسائی کو آسان بنا کراور طویل مدتی اور جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ریگولیٹری نگرانی کو بڑھا کر میوچل فنڈ کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

سیشنز میں ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات پر بھرپور بات چیت کی گئی جن میں ای ایس جی (ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس) پر توجہ مرکوز کرنے والے، موضوعاتی اور انفراسٹرکچر سے منسلک فنڈز کے ساتھ ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ بھی شامل تھی۔ خواتین کی مالی شمولیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، جس میں شرکاء نے یہ دریافت کیا کہ میوچل فنڈز معیشت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لئے کس طرح ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

تقریب کا دوسرا حصہ ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس پر مرکوز تھا، جس میں اسٹیک ہولڈرز نے سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں سسٹمیٹک انویسٹمنٹ پلانز (ایس آئی پیز) اور سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹلز (سی جی پیز) جیسی ٹیکنالوجیز کے کردار کا جائزہ لیا۔ مزید برآں، بات چیت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنے اور مارکیٹ کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوط گورننس فریم ورک، شفاف انکشافی طریقوں، اور ٹھوس رسک مینجمنٹ پروٹوکولز کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اپنے اختتامی خطاب میں ایس ای سی پی کے کمشنر عبدالرحمن وڑائچ نے مستقبل کی ریگولیٹری پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے صنعتی شراکت داروں کے مخلصانہ اور تعمیری تعاون کے لئے شکر گزار ہیں آج جمع کی گئی بصیرت ہماری آئندہ اصلاحات کو مطلع کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک شفاف،منظم، اور جامع میوچل فنڈ صنعت پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹوں اور مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے۔

ایس ای سی پی نے تمام شرکاء کا ان کے قیمتی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جاری تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ میوچل فنڈ فوکس گروپ سیشنز 2025 کا دوسرا دن 27 مئی کو شیڈول ہے، جس میں ماہرین اور مارکیٹ کے شرکاء کا ایک نیا گروپ شامل ہو گا اور انہی موضوعاتی شعبوں پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولیوورکز کا صرف حوصلہ نہیں بلکہ انکامعاوضہ بھی بڑھایا جائے، ایازمیمن

پولیوورکز کا صرف حوصلہ نہیں بلکہ انکامعاوضہ بھی بڑھایا جائے، ایازمیمن

ایس ای سی پی کے زیر اہتمام  میوچل فنڈ فوکس گروپ 2025 کا سیشن  اختتام پذیر

ایس ای سی پی کے زیر اہتمام میوچل فنڈ فوکس گروپ 2025 کا سیشن اختتام پذیر

ہاشمی پاکستان نے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو "ہاشمی اسپغول" کا گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ہاشمی پاکستان نے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو "ہاشمی اسپغول" کا گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے  فی تولہ  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

مستحکم بنیادوں پر معاشی ترقی کیلئے جدت اور بہترین لیڈرشپ ضروری ہے،نائب صدر

مستحکم بنیادوں پر معاشی ترقی کیلئے جدت اور بہترین لیڈرشپ ضروری ہے،نائب صدر

ایس ای سی پی کی جعلی آن لائن ٹریڈنگ/سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق وضاحت

ایس ای سی پی کی جعلی آن لائن ٹریڈنگ/سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق وضاحت

فیصل آباد چیمبرکاپیدائش اور اموات کے اندراج کیلئے رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

فیصل آباد چیمبرکاپیدائش اور اموات کے اندراج کیلئے رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

کم مارک اپ پر قرضے فراہم کرکے معاشی اعشاریوں میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے،نائب صدر فیصل آباد چیمبر

کم مارک اپ پر قرضے فراہم کرکے معاشی اعشاریوں میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے،نائب صدر فیصل آباد چیمبر

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کیمونٹی کا بلوچستان کا دورہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کیمونٹی کا بلوچستان کا دورہ

پاکستان کو عالمی معیشت میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے ایک ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہو گا  ،فرخ عامل

پاکستان کو عالمی معیشت میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے ایک ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہو گا ،فرخ عامل

ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی

ملک میں 20 کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی