پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کی لاہور چیمبرسے ای کامرس سیکٹر پر عائد نئے ٹیکسز کے مسائل کےحل کیلئے مدد طلب

ہفتہ 21 جون 2025 16:52

پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کی  لاہور چیمبرسے ای کامرس سیکٹر پر عائد نئے ٹیکسز کے مسائل کےحل  کیلئے مدد طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ای کامرس سیکٹر پر عائد نئے ٹیکسز کے مسائل کے حل کےلئے مدد طلب کر لی ہے۔ وفد نے لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے ملاقات میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کی ابھرتی ہوئے ڈیجیٹل کاروبار کے تحفظ کے لیے خصوصی کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس موقع پر سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، عمران حیدر ، شہباز صدیق اور وفد کے دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا جبکہ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین خرم لودھی، آمنہ رندھاوا اور رانا محمد نثار بھی موجود تھے۔وفد نے صدر لاہور چیمبر کو آگاہ کیا کہ پیچیدہ ٹیکس اقدامات کے اچانک نفاذ سے ای کامرس سیکٹر میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ حکومت نے حالیہ پالیسی تبدیلیاں متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کیں جن میں مبہم قانونی اصطلاحات کی وجہ سے الجھن پیدا ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں آن لائن کاروبار کرنے والوں اور مارکیٹ پلیسز کو آپریشنل غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔وفد نے نشاندہی کی کہ جی ایس ٹی، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی لازمی رجسٹریشن کی شرط چھوٹے اور گھریلو کاروبار کرنے والوں کے لیے اضافی بوجھ بن جائے گی اور یہ اقدامات نئے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل معیشت میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

مزید برآں کیش آن ڈیلیوری پر آن لائن ادائیگیوں کی نسبت زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا امتیازی سلوک اور حکومت کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی پالیسی سے متصادم ہے۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے ڈیجیٹل انٹرپرینیورز اور سٹارٹ اپس کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے ٹیکس اتھارٹیز اور ڈیجیٹل بزنس کمیونٹی کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید29روپے کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید29روپے کمی

ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری بیجوںکی تیاری کیلئے تمام وسائل بروئے لارہے ہیں‘ علی ارشد رانا

ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری بیجوںکی تیاری کیلئے تمام وسائل بروئے لارہے ہیں‘ علی ارشد رانا

غیر ملکی خریداروں کی اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں گہری دلچسپی

غیر ملکی خریداروں کی اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں گہری دلچسپی

بجٹ پر سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ‘ اشرف بھٹی

بجٹ پر سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ‘ اشرف بھٹی

نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،افتخار علی ملک

نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،افتخار علی ملک

این ای وی پالیسی 30-2025 تاریخی اور انقلابی قدم ثابت ہوگی،ملک خدا بخش

این ای وی پالیسی 30-2025 تاریخی اور انقلابی قدم ثابت ہوگی،ملک خدا بخش

گردشی قرضہ ختم کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں،میاں زاہد حسین

گردشی قرضہ ختم کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں،میاں زاہد حسین

پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کے وفد کی لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے ملاقات

پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کے وفد کی لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے ملاقات

مالی سال 2024-25کے دوران جولائی سے مئی تک جاری کھاتوں کا خسارہ 1.812ارب ڈالر کی مثبت سطح پر رہا

مالی سال 2024-25کے دوران جولائی سے مئی تک جاری کھاتوں کا خسارہ 1.812ارب ڈالر کی مثبت سطح پر رہا

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 2 سال میں دو لاکھ ایکڑ بنجر زمین بحال

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 2 سال میں دو لاکھ ایکڑ بنجر زمین بحال

چینی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ،حکومت ایکوا کلچر سیکٹر کے فروغ ..

چینی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ،حکومت ایکوا کلچر سیکٹر کے فروغ ..

پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد سے ملاقات، نئے ٹیکس اقدامات پر ..

پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد سے ملاقات، نئے ٹیکس اقدامات پر ..