سمیع واحد کوکا کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے نئے جنرل منیجر مقرر

منگل 1 جولائی 2025 20:25

سمیع واحد کوکا کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے نئے جنرل منیجر مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) دی کوکا کولا کمپنی نے سمیع واحد کو پاکستان اور افغانستان ریجن کے لئے جنرل منیجر مقرر کر دیا ہے، وہ یوریشیا اور مشرقِ وسطیٰ آپریشن یونٹ کا حصہ ہوں گے۔ کوکا کولا کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سمیع واحد کو مارکیٹنگ، سیلز، حکمتِ عملی اور مینجمنٹ میں تقریباً 20 سال کا تجربہ حاصل ہے اور وہ کاروباری منصوبہ بندی اور ٹیم لیڈرشپ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

کوکا کولا میں شامل ہونے سے پہلے سمیع واحد مونڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے پاکستان، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، وہ جدید سوچ، برانڈ کی ترقی اور مضبوط کاروباری نتائج کے لئے جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سمیع واحد نے کہاکہ کوکا کولا نے حالیہ برسوں میں پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہےاور اس مارکیٹ میں ترقی کی بڑی گنجائش موجودہے، میں ترکیہ کی کمپنی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کوکا کولا کو پاکستان میں مزید آگے لے جانے کے لئے پُرعزم ہوں، پاکستان میں کوکا کولا کو 70 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور یہ برانڈ پاکستان کی ثقافت کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

کوک سٹوڈیو اور کوکاکولا کے مختلف سماجی ترقی کے منصوبے اس کی مثالیں ہیں۔سمیع واحد کاروباری شعبے کی بہتری کے لئے ریگولیٹری اداروں کے ساتھ بھی متحرک ہیں اور ماحول، بہتر انتظام اور پائیداری کے حوالے سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ امریکن بزنس کونسل کے سینئر نائب صدر بھی ہیں اور مستقبل میں ایسے کئی منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کاروبار میں ترقی کے ساتھ ساتھ معیشت،عوام اور کمیونٹی کے لئے بھی فائدہ مند ہوں۔

Browse Latest Business News in Urdu

آسٹریلیا میں عالمی تجارتی  نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 جولائی تک طلب

آسٹریلیا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 جولائی تک طلب

زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے ملکی برآمدات میں ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے،قیصر ..

زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے ملکی برآمدات میں ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے،قیصر ..

سیلابی پانی کو ذخیرہ کیا جائے تو زراعت و صنعت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، افتخار علی ملک

سیلابی پانی کو ذخیرہ کیا جائے تو زراعت و صنعت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، افتخار علی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال پر شاندار آغاز، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال پر شاندار آغاز، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی

ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

بد قسمتی سے پالیسی سازی غیر مستقل ،ایڈ ہاک بنیادوں پر چل رہی ہے ‘ خادم حسین

بد قسمتی سے پالیسی سازی غیر مستقل ،ایڈ ہاک بنیادوں پر چل رہی ہے ‘ خادم حسین

کٹلری کی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 11.02فیصد اضافہ

کٹلری کی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 11.02فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 25 فیصد کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 25 فیصد کمی

موٹرسائیکلز کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 40.24فیصد اضافہ

موٹرسائیکلز کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 40.24فیصد اضافہ

مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں  مئی 2025میں 7.89فیصد\ کا اضافہ

مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصد\ کا اضافہ

عالمی بینک  نے پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر کا تقرر کر دیا

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر کا تقرر کر دیا