ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں

جمعہ 4 جولائی 2025 20:06

ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف اور ریگولیٹری احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 124 اپیلیں نمٹا دی ہیں۔نمٹائی گئی اپیلوں میں سے 22 کیسز انشورنس آرڈیننس 2000 سے متعلق تھے جبکہ 15 اپیلیں سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے بارے میں تھیں۔

اس کے علاوہ 34 اپیلیں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور کمپنیز ایکٹ 2017 کی شقوں سے متعلق تھیں جبکہ 5 اپیلیں نان بینکنگ فنانس کمپنیز ریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزیوں پر نمٹائی گئیں۔باقی 48 اپیلیں ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز 2018 اور 2020 کی خلاف ورزیوں پر تھیں۔ کل 124 اپیلوں میں سے اپیلیٹ بینچ نے 113 فیصلے برقرار رکھے جبکہ 11 فیصلے ختم کر دیئے۔

(جاری ہے)

یہ نتائج بینچ کی محنت، انصاف پسندی اور لوگوں کی شکایات دور کرنے میں اس کے اہم کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔اپیلیٹ بینچ کے تمام فیصلے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہیں جو کمیشن کی شفافیت اور اچھی حکمرانی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس عرصے کے دوران بینچ نے پچھلا ریکارڈ بھی کافی حد تک نمٹا دیا اور ساتھ ہی 73 نئی اپیلیں بھی درج کیں۔ بڑھتی ہوئی یہ تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سٹیک ہولڈرز انصاف کے لیے اپیلیٹ بینچ پر پہلے سے زیادہ اعتماد کر رہے ہیں۔عوام کی آسانی کے لیے اپیلیٹ بینچ نے درخواستوں پر ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر میں بھی سماعتیں شروع کر دی ہیں جس کا مقصد اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کے درخواست گزاروں کو بھی آسانی دینا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مسابقتی کمیشن نے 50 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی

سونے کی فی تولہ قیمت میں سالانہ بنیادوں پر ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ریکارڈ

اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس ،رسک مینجمنٹ سسٹم کااجراء خوش آئند،نیا  نظام میں شفافیت لائے گا،خادم حسین

ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ رجسٹری میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں

تجارتی  نمائش فائن فوڈ آسٹریلیا میں میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 جولائی تک  جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی ..

وفاقی  کابینہ کا   قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی ..

وفاقی کابینہ کا قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی ..

ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ رجسٹری میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں

ایس ای سی پی نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ رجسٹری میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں

برائلر گوشت کی قیمت میں20روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں20روپے کلو اضافہ

اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس ،رسک مینجمنٹ سسٹم کااجراء خوش آئند ہے‘ خادم حسین

دفتری آلات و مشینری کی درآمدات میں  60.4 فیصد اضافہ

ایس آئی ایف سی کی بدولت توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز

چمڑے کے دستانوں کی  ملکی برآمدات میں مئی  کے دوران 8.95 فیصد اضافہ