حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف

یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:32

حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال چینی کی پیداوارکم ہوکر 58 لاکھ ٹن رہی جوگزشتہ سال 68 لاکھ ٹن تھی۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک نے قیمتوں میں استحکام کیلیے پانچ لاکھ ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوران اجلاس سربراہ ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال شرح مہنگائی 4.5 فیصد رہی جوکہ پیوستہ مالی سال میں 23.4 فیصد تھی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پرائس سکور کارڈ سسٹم کے ذریعے قیمتوں کی موثر نگرانی پر زوردیتے ہوئے 114مرتبہ پرائس سکور کارڈ چیک کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی تعریف کی، چیف سیکرٹری سندھ نے یہ کارڈ10بار، چیف سیکرٹری پنجاب نی6 بار، چیف سیکرٹری بلوچستان نے صفر بار، ڈی سی اسلام آباد نی27 بار، ڈی سی کراچی نی6 بار اور ڈی سی کوئٹہ نی4 بار سکور کارڈ چیک کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں کے قیمتوں کی نگرانی کیلیے ڈیجیٹل نظام سے استفادہ نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

صنعتی ترقی کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 37A و37B پر نظر ثانی کی جائے،افتخار علی ملک

صنعتی ترقی کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 37A و37B پر نظر ثانی کی جائے،افتخار علی ملک

حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف

حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف

کاروباری برادری کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ اپنی مضبوط پالیسی مصروفیات جاری رکھیں ..

کاروباری برادری کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ اپنی مضبوط پالیسی مصروفیات جاری رکھیں ..

مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل نے گمراہ کن تشہیر پر  پریما  دودھ  کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار ..

مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل نے گمراہ کن تشہیر پر پریما دودھ کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار ..

امام حسینؑ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی ،انصاف کے حصول کا سبق سکھاتی ہی: خادم حسین

امام حسینؑ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی ،انصاف کے حصول کا سبق سکھاتی ہی: خادم حسین

آرگینک خوراک ،مصنوعات کی عالمی مانگ میں 15فیصد اضافہ ہوا ہی: نجم مزاری

آرگینک خوراک ،مصنوعات کی عالمی مانگ میں 15فیصد اضافہ ہوا ہی: نجم مزاری

بنکوں کی جعلی گرنٹیزکے ذریعے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچانے کا معاملہ

بنکوں کی جعلی گرنٹیزکے ذریعے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچانے کا معاملہ

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں

ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں

بینک مکرمہ لمیٹڈ ،بڑے پیمانے پر مزید سرمایہ کاری اور مالی استحکام کے عمل میں تیزی اورمستقبل میں بھرپور ..

بینک مکرمہ لمیٹڈ ،بڑے پیمانے پر مزید سرمایہ کاری اور مالی استحکام کے عمل میں تیزی اورمستقبل میں بھرپور ..

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2روپے 32پیسے فی کلو اضافہ

ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2روپے 32پیسے فی کلو اضافہ

پاکستان بزنس فورم کی     ایف پی سی سی آئی   کے صدر کو   عہدے میں ایک سال کی  توسیع   ملنے  پر   مبارکباد

پاکستان بزنس فورم کی ایف پی سی سی آئی کے صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد