ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مثر پالیسیوں کی بدولت عالمی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:04

ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے 2 سال کے دوران ملکی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل(ایس آئی ایف سی)کے دوسرے سال میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے ملکی و غیر ملکی ماہرین، اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔

معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات اور اصلاحات کے میدان میں ایس آئی ایف سی نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات ملکی اقتصادی منظرنامے پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں غیر معمولی 28.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ان ترسیلات زر کا 70 فیصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوا۔اسی طرح برآمدات کے شعبے میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی، جہاں صرف یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ ہوا اور 10 ماہ کے دوران یہ بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ خاص طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ایس آئی ایف سی کی مربوط اور موثر پالیسیوں کی بدولت عالمی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔عالمی مالیاتی اداری(آئی ایم ایف)نے پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں قرار دیا جب کہ موڈیز نے ملکی آئوٹ لک کو مثبت کر دیا۔ اسی طرح، امریکی ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو '+CCC' سے بڑھا کر '+B' کر دیا، جو معاشی بہتری کا بڑا اشاریہ ہے۔سرمایہ کاری کے میدان میں بھی مثبت رجحانات سامنے آئے، جن میں ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد اور سماجی خدمات کے شعبے میں 416 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تعمیرات اور سیمنٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری مستحکم رہی جب کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں بھی تیزی آئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیلنجز کے باوجود کاروباری  برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی

چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی

ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن  ، بزنس کمیونٹی  کسی  قسم کے احتجاج سے  گریز  کرے،عاطف اکرام شیخ

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بزنس کمیونٹی کسی قسم کے احتجاج سے گریز کرے،عاطف اکرام شیخ

چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

پاکستان عروج پاتی اربوں ڈالر کی آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ میں اپنا شیئر حاصل کرسکتا ہے ‘ نجم مزاری ..

پاکستان عروج پاتی اربوں ڈالر کی آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ میں اپنا شیئر حاصل کرسکتا ہے ‘ نجم مزاری ..

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ’’پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ‘‘کا انعقاد

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ’’پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ‘‘کا انعقاد

ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا

ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،بیگم ..

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،بیگم ..

ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل

ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل

19 جولائی کوتاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کاٹی

19 جولائی کوتاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کاٹی

ایف پی سی سی آئی لاہور میں ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد

ایف پی سی سی آئی لاہور میں ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد