مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا

کراچی کاٹن اسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16300 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:54

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں نسبتا استحکام رہا۔ صوب سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 16000 تا 16400 رہا پھٹی کے بھاؤ میں اضافہ واقع ہوا فی 40 کلو 6800 تا 7200 روپے رہا صوب پنجاب میں روئی کے بھا ؤمیں اضافہ واقع ہوا فی من 16700 تا 17200 روپے رہا پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6800 تا 7600 روپے رہا گزشتہ بارشوں سے فصل کو نسبتا فائدہ ہوا اگر مزید بارش ہوتی ہے اور اگر پانی کھیت میں روکنے کی صورت میں فصل کو نقصان ہو سکتا ہے فی الحال پنجاب میں بارش کی وجہ سے روئی کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

پھٹی کا بھا کم ہونے سے کپاس کے کاشتکار اضطراب میں ہے ان کا کہنا ہے کہ فصل کی input مہنگی ہے لیکن پھٹی کا بھا کم ہونے سے ان کو نقصان ہو رہا ہے بہرحال ہفتے کے دوران کاروباری حجم بہتر رہا حکومت نے روئی یارن اور کپڑے کی درامد سے E F S کی سہولت واپس لے لی ہیں اور ان پر 10 تا 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے اس طرح مقامی روئی کے لئے LEVEL PLAYING FIELD محیا کر دی ہے تاہم ابھی نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کسان اتحاد کے چیئرمین محمد خالد کھوکر نے سخت الفاظ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کپاس اور گندم کے کاشکاروں کی بہت برے حالات ہیں انھوں نے کہا "پاکستان میں آگے گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی" نئے ریٹ سے کسان کے گھر صف ماتم بچھا ہوا ہے کاٹن سیس بقایا جات پی سی سی سی اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے طے پا گیا اپٹما اور پی سی سی سی نے کپاس کے شعبے کی بحالی کے لئے ہاتھ ملا لیا۔

کراچی کاٹن اسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16300 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کے بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں کمی واقع ہوئی۔ نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھا فی پانڈ 66 تا 68 امریکن سینٹ چل رہا ہے۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 کیلئے 75 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیلنجز کے باوجود کاروباری  برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی

چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی

ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن  ، بزنس کمیونٹی  کسی  قسم کے احتجاج سے  گریز  کرے،عاطف اکرام شیخ

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بزنس کمیونٹی کسی قسم کے احتجاج سے گریز کرے،عاطف اکرام شیخ

چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

چائنا فشریز اور سی فوڈ ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

پاکستان عروج پاتی اربوں ڈالر کی آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ میں اپنا شیئر حاصل کرسکتا ہے ‘ نجم مزاری ..

پاکستان عروج پاتی اربوں ڈالر کی آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ میں اپنا شیئر حاصل کرسکتا ہے ‘ نجم مزاری ..

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ’’پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ‘‘کا انعقاد

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ’’پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ‘‘کا انعقاد

ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا

ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،بیگم ..

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹر 25 اکتوبر سے کام شروع کرے گا،بیگم ..

ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل

ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل

19 جولائی کوتاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کاٹی

19 جولائی کوتاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کاٹی

ایف پی سی سی آئی لاہور میں ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد

ایف پی سی سی آئی لاہور میں ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ پر آگاہی سیشن کا انعقاد