فیصل بینک اوراسمارٹ 1- ٹیک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک اشتراک

بدھ 16 جولائی 2025 16:52

فیصل بینک اوراسمارٹ 1- ٹیک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک اشتراک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)فیصل بینک لمیٹڈ اور جدید فن ٹیک کمپنی اسمارٹ 1-ٹیک (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کے لیے محفوظ، کیش لیس ادائیگی کے نظام کے قیام کے حوالے سے اسٹریٹجک شراکت داری طے پا گئی ہے۔یہ شراکت داری فیصل بینک کی فن ٹیک پارٹنرشپ کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کی پالیسی کا حصہ ہے، جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل فنانس کی سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر امین الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ 1-ٹیک کے ساتھ ہمارا اشتراک پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔

(جاری ہے)

ہم اشتراک کو ترقی اور جدت کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں، اور یہ معاہدہ ہمارے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے وژن کا حصہ ہے۔

اسمارٹ 1-ٹیک کے سی ای او علی احمد نے کہا کہ فیصل بینک جیسے ادارے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ یہ اشتراک پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔معاہدے کے تحت راست P2M کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں جدید، محفوظ اور بغیر نقدی ادائیگیوں کے نظام سے جوڑا جا سکے۔

اس کا مقصد پاکستان میں کیش لیس معیشت کے قیام کی رفتار کو تیز کرنا اور مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور قابل رسائی بنانا ہے۔یہ اشتراک پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کاروباری طبقے اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاک قطر گروپ نے نیا سی آر ایم سسٹم متعارف کرا دیا

پاک قطر گروپ نے نیا سی آر ایم سسٹم متعارف کرا دیا

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں مئی کے دوران 33 فیصد کمی

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں مئی کے دوران 33 فیصد کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ’گو کیش لیس مہم ..

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ’گو کیش لیس مہم ..

ملک   میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے فی تولہ  کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے فی تولہ کمی

پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کیلئے مہنگائی کا نیا بوجھ ہے ، میاں زاہد حسین

پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کیلئے مہنگائی کا نیا بوجھ ہے ، میاں زاہد حسین

آئی سی سی آئی نوجوان نسل کو  عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پر عزم ہے، ناصر منصور قریشی

آئی سی سی آئی نوجوان نسل کو عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پر عزم ہے، ناصر منصور قریشی

ملک گیر شٹرڈاؤن کی تیاریاں مکمل ، ہڑتال ملتوی ہوگی نہ منسوخ،کراچی چیمبر

ملک گیر شٹرڈاؤن کی تیاریاں مکمل ، ہڑتال ملتوی ہوگی نہ منسوخ،کراچی چیمبر

فیصل بینک اوراسمارٹ 1- ٹیک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک اشتراک

فیصل بینک اوراسمارٹ 1- ٹیک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک اشتراک

جرمنی میں  میڈیکل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لئے درخواستیں22 جولائی تک  طلب

جرمنی میں میڈیکل ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لئے درخواستیں22 جولائی تک طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

جولائی تا مئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

جولائی تا مئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

غیرترجیحی ٹریڈ کیلئے الیکٹرانک سرٹفیکیٹ آف اوریجن کا اجراء مثبت قدم ہے، شاہد ممتاز باجوہ

غیرترجیحی ٹریڈ کیلئے الیکٹرانک سرٹفیکیٹ آف اوریجن کا اجراء مثبت قدم ہے، شاہد ممتاز باجوہ