وزیر صنعت و تجارت کا قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،چوہدری شافع حسین

جمعرات 17 جولائی 2025 18:54

وزیر صنعت و تجارت کا قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،چوہدری شافع حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جمعرات کے روز ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چین کی کمپنی کے وفد کے ہمراہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ کیا،چین کی سپریم انٹیلجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او لیو کیان اور کمپنی کے دیگر حکام ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرسی ای او پیڈمک کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علیو دیگر بھی موجود تھی ، چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے صنعتی انفراسٹرکچر اور گارمنٹ سٹی پر پیش رفت بارے بریفنگ دی،صوبائی وزیر نے وفد کے ہمراہ گارمنٹ سٹی میں زیر تعمیر یونٹس اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی کا معائنہ اور سٹیچنگ یونٹس کا بھی مشاہدہ کیا۔

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،یہاں سرمایہ کاری پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر بننے والا گارمنٹ سٹی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،گارمنٹ سٹی میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکنالوجی منتقل ہوگی، پلگ اینڈ پلے ماڈل پر بننے والا گارمنٹ سٹی سولر انرجی پر ہوگا،حکومت گارمنٹس سٹی میں صنعتی یونٹس کیلئے عمارات بنا کر رینٹ پر دے گی،گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ملکی سرمایہ کار بھی کارخانے لگائیں گے۔

صوبائی وزیرصنعت نے کہاکہ پنجاب میں نئی انڈسٹری لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع مل رہے ہیں،ٹیوٹا کے زیر اہتمام گارمنٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بن رہا ہے،یہاں طالبات کو سٹیچنگ کے 3ماہ کے کورسز کروائے جارہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ طالبات کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے ساتھ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کیلئے ملازمت بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،چین کی کمپنی کے سی ای او نے قائد اعظم بزنس پارک میں صنعتی انفراسٹرکچر اور گارمنٹ سٹی کو سراہا،وفد کے سربراہ نے اپنی کمپنی کے گارمنٹ پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔چین کے گروپ نے گارمنٹ سٹی میں اپنا یونٹس لگانے کا عندیہ دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں نادرا کا ای سہولت کانٹر قائم کیا جائے گا،قیصر شمس گچھا

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں نادرا کا ای سہولت کانٹر قائم کیا جائے گا،قیصر شمس گچھا

یوورو زون میں  مہنگائی کی سالانہ شرح  اضافے سے 2 فیصد تک پہنچ گئی

یوورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح اضافے سے 2 فیصد تک پہنچ گئی

جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس جلد  اسلام آباد میں  جدید ترین نمائشی مرکز قائم کرے گا، ناصر منصور قریشی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس جلد اسلام آباد میں جدید ترین نمائشی مرکز قائم کرے گا، ناصر منصور قریشی

ہنرمند پنجاب پروگرام کاافتتاح ،پاکستان کا پہلا اسکالرشپ کارڈ بھی جاری

ہنرمند پنجاب پروگرام کاافتتاح ،پاکستان کا پہلا اسکالرشپ کارڈ بھی جاری

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سرکاری اداروں میں چائنا ڈیسک قائم کرنے کی تجویز

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سرکاری اداروں میں چائنا ڈیسک قائم کرنے کی تجویز

زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.95ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.95ارب ڈالرہوگئے

معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

س حد چیمبر نے حکو مت کے ساتھ کامیا ب مذاکر ات کے بعد 19جولا ئی کی ہڑتال ملتوی کر نے کا اعلان

س حد چیمبر نے حکو مت کے ساتھ کامیا ب مذاکر ات کے بعد 19جولا ئی کی ہڑتال ملتوی کر نے کا اعلان

صدریوایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی سے ملاقات، تعلیمی تعاون پراتفاق

صدریوایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی سے ملاقات، تعلیمی تعاون پراتفاق

مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

ایس ای سی پی نے رپورٹ ’’ایمپاورنگ انوویشن: روڈ میپ فار سٹارٹ اپس‘‘ کا آغاز  کر دیا

ایس ای سی پی نے رپورٹ ’’ایمپاورنگ انوویشن: روڈ میپ فار سٹارٹ اپس‘‘ کا آغاز کر دیا