ایس ای سی پی نے پاکستان کے سوشل سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں انشورنس کے کردار کا احاطہ کیا

جمعہ 18 جولائی 2025 16:38

ایس ای سی پی نے پاکستان کے سوشل سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں انشورنس کے کردار کا احاطہ کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک اہم رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہی"سوشل سیکیورٹی میں انشورنس کا کردار: پاکستان کی صورتحال"۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس غریب اور کمزور طبقوں کے لیے سوشل سیکیورٹی اور مالی تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔یہ رپورٹ ایس ای سی پی کے پانچ سالہ منصوبے "انشورڈ پاکستان کا سفر" کے تحت تیار کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ لازمی انشورنس قوانین کا دائرہ کار محدود ہے اور ان پر عملدرآمد بھی کمزور ہے۔اس کے علاوہ، غیر رسمی شعبے کے کارکنوں کے لیے قومی سطح پر کوئی انشورنس اسکیم موجود نہیں ہے۔ اگرچہ قانون کے تحت فارمل ورکرز کے لیے گروپ لائف انشورنس لازمی ہے،لیکن 7 کروڑ 20 لاکھ ورکرز میں سے صرف 95 لاکھ ورکرز ہی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کروڑوں لوگ حادثے، معذوری یا موت کی صورت میں مالی تحفظ سے محروم ہیں۔رپورٹ میں بین الاقوامی بہترین تجربات سے رہنمائی لی گئی ہے۔اس میں پانچ اہم اصلاحات پر مبنی حکمت عملی پیش کی گئی ہی: قانونی نظام کو مضبوط بنانا، انشورنس کو سوشل سیفٹی نیٹس کے ساتھ جوڑنا،ڈیٹا لنکیجز کے ذریعے قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانا، غیر رسمی شعبے کے کارکنوں کے لیے قومی سوشل انشورنس اسکیم شروع کرنا اور ایسی انشورنس پروڈکٹس تیار کرنا جو سب کے لیے آسان اور یکساں ہوں۔

اپنے پیغام میں ایس ای سی پی کے چیئرمین نے کہا کہ کمیشن پاکستان کے انشورنس سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،تاکہ پائیدار ترقی، مالی تحفظ، اور سوشل انکلوزن کو فروغ دیا جا سکے۔ انشورنس کمشنر نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، جن میں قانون ساز، انشورنس کمپنیاں، سوشل سیکیورٹی ادارے اور آجر شامل ہیں،مل کر کام کریں تاکہ ان سفارشات کو عملی اصلاحات میں بدلا جا سکے۔ یہ مکمل رپورٹ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوورو زون میں  مہنگائی کی سالانہ شرح  اضافے سے 2 فیصد تک پہنچ گئی

یوورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح اضافے سے 2 فیصد تک پہنچ گئی

جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

جاپان میں چاول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس جلد  اسلام آباد میں  جدید ترین نمائشی مرکز قائم کرے گا، ناصر منصور قریشی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس جلد اسلام آباد میں جدید ترین نمائشی مرکز قائم کرے گا، ناصر منصور قریشی

ہنرمند پنجاب پروگرام کاافتتاح ،پاکستان کا پہلا اسکالرشپ کارڈ بھی جاری

ہنرمند پنجاب پروگرام کاافتتاح ،پاکستان کا پہلا اسکالرشپ کارڈ بھی جاری

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سرکاری اداروں میں چائنا ڈیسک قائم کرنے کی تجویز

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے سرکاری اداروں میں چائنا ڈیسک قائم کرنے کی تجویز

زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.95ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.95ارب ڈالرہوگئے

معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

س حد چیمبر نے حکو مت کے ساتھ کامیا ب مذاکر ات کے بعد 19جولا ئی کی ہڑتال ملتوی کر نے کا اعلان

س حد چیمبر نے حکو مت کے ساتھ کامیا ب مذاکر ات کے بعد 19جولا ئی کی ہڑتال ملتوی کر نے کا اعلان

صدریوایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی سے ملاقات، تعلیمی تعاون پراتفاق

صدریوایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی سے ملاقات، تعلیمی تعاون پراتفاق

مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

مہنگائی مافیا بے لگام، مرغی، انڈے، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

ایس ای سی پی نے رپورٹ ’’ایمپاورنگ انوویشن: روڈ میپ فار سٹارٹ اپس‘‘ کا آغاز  کر دیا

ایس ای سی پی نے رپورٹ ’’ایمپاورنگ انوویشن: روڈ میپ فار سٹارٹ اپس‘‘ کا آغاز کر دیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر بلندیوں پر، انڈیکس کی نئی تاریخی سطح ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر بلندیوں پر، انڈیکس کی نئی تاریخی سطح ریکارڈ