پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا

جمعہ 1 اگست 2025 23:11

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 141,000 کی سطح عبور کر گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شاندار تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 1,41,000 کی سطح عبور کر گیا۔ مارکیٹ میں یہ مثبت پیش رفت امریکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تاریخی تجارتی معاہدے اور پاکستان کے لیے درآمدی ٹیرف میں کمی کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔

ابتدائی کاروباری اوقات میں انڈیکس میں کچھ دیر کے لیے 433 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ نے تیزی سے مثبت رخ اختیار کیا۔ انڈیکس 483.07 پوائنٹس (0.35 فیصد) اضافے کے ساتھ 139,873.49 پر پہنچا۔ کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان مزید مستحکم ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 1,644 پوائنٹس (1.18 فیصد) اضافے کے ساتھ 141,034.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

یہ اضافہ گزشتہ روز کے 139,390 پوائنٹس کے اختتامی درجے کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت پاکستان پر عائد محصولات کی شرح کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ رعایتی ٹیرف 7 اگست 2025ء سے نافذ العمل ہوگا جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کو امریکی منڈی میں مسابقتی برتری حاصل ہوگی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق یہ رجحان ملکی معیشت میں بہتری، تجارتی اعتماد اور حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان عالمی منڈی میں دوبارہ اپنی جگہ مضبوطی سے بنا رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج مستقبل میں بھی ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو محفوظ، شفاف اور فعال تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔\395

Browse Latest Business News in Urdu

مسابقتی کمیشن کا قیمتیں فکس کرنے کے شبہ پر پنکھا ساز کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر چھاپہ

مسابقتی کمیشن کا قیمتیں فکس کرنے کے شبہ پر پنکھا ساز کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر چھاپہ

اسلام آباد چیمبر اور فیصل آباد چیمبر کے صدور  کے درمیان ملاقات،کاروبار دوست اور برآمدات پر مبنی پالیسیوں ..

اسلام آباد چیمبر اور فیصل آباد چیمبر کے صدور کے درمیان ملاقات،کاروبار دوست اور برآمدات پر مبنی پالیسیوں ..

ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں  تبدیلی کا آغاز کر دیا

ایس ای سی پی نے سٹریٹجک اقدامات کے ذریعے میوچوئل فنڈز میں تبدیلی کا آغاز کر دیا

ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم  بارے  انتباہ

ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ

چینی وفد کا دورہ پاکستان،میری ٹائم اور توانائی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

چینی وفد کا دورہ پاکستان،میری ٹائم اور توانائی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ: پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کی نوید

امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ: پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کی نوید

فیصل آباد میں بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کیلئے ایکسپو سنٹر  کا قیام ضروری ہے،ریحا ن نسیم بھراڑہ

فیصل آباد میں بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کیلئے ایکسپو سنٹر کا قیام ضروری ہے،ریحا ن نسیم بھراڑہ

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ

850 ارب کی اضافی آمدنی کے باوجود مجموعی ہدف آسانی سے پورا کرنا مشکل ہوگا‘ ٹیکس ایڈوائزرز

850 ارب کی اضافی آمدنی کے باوجود مجموعی ہدف آسانی سے پورا کرنا مشکل ہوگا‘ ٹیکس ایڈوائزرز

پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین

پاک ،امریکہ تجارتی معاہدہ پاکستان کیلئے اہم اسٹریٹجک ،اقتصادی کامیابی ہے‘ خادم حسین

اے ایس پی  افسران   کاسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ

اے ایس پی افسران کاسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

لاہور چیمبرکا پاک امریکہ کے درمیان طے پانیوالے تجارتی معاہدے کا پرتپاک خیرمقدم

لاہور چیمبرکا پاک امریکہ کے درمیان طے پانیوالے تجارتی معاہدے کا پرتپاک خیرمقدم